رانچی:(اردودنیا.اِن) جھارکھنڈ کے گڑھوا صدر اسپتال احاطہ میں واقع کووڈ اسپتال میں ایک نوجوان نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ پیر کی صبح سویرے کا بتایا جارہا ہے۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ وزیر متھلیش ٹھاکر نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے گڑھوا ڈی سی کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔
گڑھوا ڈی سی سے کہا گیا ہے کہ وہ اس کی تحقیقات کریں گے، رپورٹ آنے پر ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ میڈیکل ایمرجنسی ہے۔ لہٰذا سب کو صبر کرنا چاہئے اور حکومت کو کورونا کیخلاف جنگ میں تعاون کرنا چاہئے۔دوسری جانب واقعے کے سلسلے میں ، بتایا جارہا ہے کہ مہلوک نوجوان کی رپورٹ پازیٹیوآنے کے بعد اسے نوجوان کو چھ دن کے لئے کووڈ سینٹر میں داخل کیا گیا تھا، اس کا علاج چل رہا تھا۔
لیکن وہ کرونا پازیٹیو ہونے کے بعد سے وہ تناؤ میں رہتا تھا۔ وہ حادثہ کی شب کھانا کھاکر ادھر ادھر ٹہلتا رہا ، وہ کہتا تھا کہ کوئی آکسیجن تو لگا دو ، تاہم صبح اس کی لاش ملی ۔ وہیں دیگر مریض بتاتے ہیں کہ اس کی حالت سنگین تھی ، وہ بار بار آکسیجن کے لئے چیخ رہا تھا ،لیکن کوئی اس کی آواز پر کان نہیں دھرا ۔



