بین ریاستی خبریں

جیل مینوول خلاف ورزی معاملہ: 26 کو سنوائی

پٹنہ: (اردودنیا.اِن)راجدسپریمو لالو پرساد یادو کے جیل مینوول خلاف ورزی معاملے میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں جمعہ کو سنوائی کو ٹل گئی ۔ ہائی کورٹ کے جسٹس اکھلیش کمار سنگھ کی عدالت میں اس معاملے کی آج سنوائی ہونی تھی ۔لیکن اسی عدالت میں لالو پرساد کی ضمانت پرہی کافی وقت تک سنوائی ہوتی رہی ۔

وقت کی کمی کی وجہ سے اس معاملے میں اب اگلے ہفتہ سنوائی ہوگی۔ حکومت کی جانب سے آشوتوش آنند نے بتایاکہ جیل مینوول خلاف ورزی کے معاملے میں کورٹ کے حکم کے تحت ریمس کی جانب سے لالوپرساد یادو کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں داخل کردی گئی ہے ۔

اسی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ لالوپرساد یادو کی طبیعت زیادہ خراب تھی اس کو دیکھتے ہوئے ریمس میں ایک میڈیکل بورڈ کی تشکیل کی گئی اور بہتر علاج کیلئے انہیں دہلی واقع ایمس بھیجنے کافیصلہ لیاگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button