تلنگانہ کی خبریں

جی ایچ ایم سی کی جانب سے بیت الخلاوں کی تعمیر کا کام مکمل

حیدرآباد:(اردودنیانیوز) گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کی جانب سے تاحال 5586بیت الخلاوں کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جن میں سے 5036بیت الخلاوں کو دیکھ بھال کے لئے مقامی ایجنسیوں کے حوالے کردیاگیا۔یہ بیت الخلا 19کروڑ روپئے کے صرفہ سے تعمیر کئے گئے ۔حکومت کے رہنمایانہ خطوط کے لحاظ سے 7856بیت الخلاوں کی تعمیر کا منصوبہ ہے ۔

جی ایچ ایم سی کے مطابق 1226بیت الخلاوں کی تعمیر بی بی نگر زون میں کی گئی۔ان میں سے تمام استعمال کئے جارہے ہیں۔چارمینار زون میں 1061بیت الخلاوں کی تعمیر کا کام کیاگیا ہے جن میں سے 577کا استعمال کیاجارہا ہے ۔کوکٹ پلی زون میں 985بیت الخلاوں کی تعمیر کی گئی جن میں سے 895بیت الخلاوں کو دستیاب کروایاگیا ہے ۔خیریت آباد زون میں 876بیت الخلاوں کی تعمیر کی گئی اور 810کی مرمت کی جارہی ہے ۔سکندرآباد زون میں 832اور سیری لنگم پلی زون میں 748بیت الخلاوں کی دستیابی کویقینی بنایاگیا ہے ۔بلدیہ نے واضح کیا ہے کہ ان بیت الخلاوں کی تعمیر کے سلسلہ میں فنڈس میں کسی بھی قسم کا غلط استعمال نہیں کیاگیا ہے ۔یہ بیت الخلا شہریوں کی سہولت کے لئے تعمیر کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button