جرائم و حادثات

حاملہ بیوی کا قتل کرنے پر شوہر کو عمر قید کی سزا

پربھنی:19 دسمبر (سید یوسف) بیوی پر شک کرتے ہوئے حاملہ بیوی کا قتل کرنے پر آج شوہر کو پربھنی ضلع سیشن عدالت کے جج سی ایم باگل نے سنیچر کے روز عمر قید کی سزا سنائی ہے – اس متعلق تفصیلات اس طرح سے ہیں – لکشمن کاشی ناتھ چانڈھال یہ اپنی بیوی کانچن پر ہمیشہ شک کی نگاہ سے دیکھا کرتا تھا – اسی شک کی بناء پر اس نے 11 اگست 2018 کے روز حاملہ ہوے بیوی کانچن کے سر پر پتھر ڈال کر قتل کر دیا – مذکورہ معاملہ میں کانچن کے ماما گیانوبا کاشد نے پورنا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی تھی – جس میں شوہر لکشمن چانڈھال نے قتل کرنے کی بات کہی تھی – جس میں پورنا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا – جس کی تحقیقات پولیس انسپکٹر پروین دھمال نے کرتے ہوئے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی – اس معاملہ میں عدالت نے جملہ 12 گواہان کے بیانات قلمبند کیے – قتل میں دستیاب ثبوت کی بناء پر ضلع سیشن جج بی ایم باگل نے شوہر لکشمن چانڈھال کو قتل کا قصور وار مانتے ہوئے ملزم پر عائد کردہ 302 کے تحت ملزم کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے ایک ہزار روپے جرمانہ نیز ایک دفعہ میں پانچ سال کی سزا اور پانچ سو روپے جرمانہ اور چھ ماہ قید کی سزا سنیچر کے روز سنائی ہے-مذکورہ معاملہ میں سرکاری وکیل کی حیثیت سے ایڈووکیٹ ڈی یو دراڑے کی رہنمائی میں ایڈووکیٹ بی بی گھٹے نے سرکار کی جانب سے پیروی کی – جبکہ کورٹ پیروی کی حیثیت سے فوجدار شیو شنکر منالے، ملازم پروین راٹھور نے کام انجام دیا

متعلقہ خبریں

Back to top button