بین ریاستی خبریں

خان اطہر کو خراج :ایس کے افضل الدین

حیدرآباد۔ (بذریعہ میل )جنرل سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ایس کے افضل الدین نے ممتاز گلوکار خان اطہر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔ انھوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ خان اطہر کا شمار حیدرآباد کے صفحہ اول کے فنکاروں میں ہوتا تھا ۔ وہ رویندربھارتی اور دیگر تھیٹرس میں اپنے میوزیکل پروگرام پیش کرتے تھے ۔ اور اپنے مداحوں کو محظوظ کرتے تھے ۔ وہ نہ صرف فلمی نغمے پیش کیا کرتے تھے بلکہ انھیں غزل کی پیشکشی میں بھی مچلکہ حاصل تھا ۔ افضل الدین نے اللہ رب العزت سے دعا کی کہ وہ خان اطہر کے پسماندگان کو صبر وجمیل عطا کرے اور مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا کرے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button