بین الاقوامی خبریں

دفاعی شعبے کے عالمی اخراجات میں وبا کے باوجود کمی نا ہوئی، سِپری

لندن: (ایجنسیاں)گزشتہ برس دنیا بھر میں کورونا کی عالمی وبا کے باوجود دفاعی شعبے کے اخراجات میں مزید اضافہ ہوا۔ دو ہزار بیس میں بین الاقوامی سطح پر فوجی اخراجات کی مد میں مجموعی طور پر ایک ہزار نو سو اکیاسی بلین ڈالر خرچ کیے گئے۔ یہ بات سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں قائم امن پر تحقیق کرنے والے انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ سِپری کی طرف سے بتائی گئی۔

اس ادارے کے مطابق یہ رقوم دو ہزار انیس کے مقابلے میں دو اعشاریہ چھ فیصد زیادہ ہیں۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے مطابق گزشتہ برس کورونا کی وبا کے باعث عالمی اقتصادی پیداوار میں چار اعشاریہ چار فیصد کی کمی ہوئی۔ دنیا بھر میں فوجی اخراجات میں سے باسٹھ فیصد رقوم صرف پانچ ممالک امریکا، چین، بھارت، روس اور برطانیہ نے خرچ کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button