جرائم و حادثات

دلہا گیا کانپور برات لیکر، اور چوروں نے۔۔۔۔۔

 

ڈاکہ
علامتی تصویر

لکھنؤ:12 دسمبر (آن لائین ڈیسک ) راجدھانی میں جمعہ کی رات چوروں نے دولہا کے گھر کو نشانہ بنایا۔ دولہا بارات لے کر کانپور گیا۔ پیچھے سے گھر میں داخل ہوئے چوروں نے لاکھوں کی نقدی اور زیورات پار کردئے۔ پڑوسی کے فون آنے پر دولہا اور کنبہ والے گھر پہونچے ۔ سامان گھر کے چاروں طرف بکھرا تھا۔ معاملہ ٹھاکر گنج علاقہ کے بابا ہزارہ باغ کا ہے۔ زردوزی تاجر وسیم کے بیٹے کی شادی کانپور میں طے تھی۔ وہ شادی کے سلسلے میں کنبہ اور رشتہ داروں کے ساتھ کانپور گیا تھا۔ اسی دوران ، چوروں نے گھر کے پیچھے سے داخل ہو ئے۔ گھر کے اندر چور زیورات اور نقدی چرانے کے بعد فرار ہوگئے۔ پڑوسیوں نے دولہے کے والد محمد وسیم اور پولیس کنٹرول روم کو واردات سے آگاہ کیا۔ ہفتے کے روز دولہا کے والد اطلاع پر گھر پہونچے۔ کچھ دیر بعد دولہا بھی دولہن کے ساتھ پہونچا گھر کا تالا ٹوٹا تھا۔ کمرے سمیت الماریوں اور صندوق کے تالے بھی ٹوٹے تھے ۔ سارا سامان بکھرا تھا۔ دولہے کے والد محمد وسیم کے مطابق چور نقدی سمیت لاکھوں کے زیورات چراکر لے گئے۔ پولیس نے موقع پر پہونچ کر جائے وقوع کا معائنہ کیا۔انسپکٹر نے بتایا کہ متاثرہ تاجر نے گھریلو ملازمہ پر خدشہ ظاہر کیا ہے۔ وہ ان کو دیکھ بھال کی ذمہ داری دے کر گیا تھا۔ وہ واردات کے بعد سے فرار ہے۔ انھیں تلاشی کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی تاجر کے گھر کے آس پاس لگے سی سی کیمروں کی بھی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔انسپکٹر ٹھاکر گنج راج کمار نے بتایا کہ نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے چوروں کی تلاش کی جارہی ہے۔ متاثرہ شخص نے ابھی تک یہ نہیں بتایا ہے کہ ان کا سامان کتنا اور کیا چوری ہوا ہے۔ بعد میں فہرست دینے کو کہاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button