پرتاپ گڑھ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اترپردیش میں پرتاپ گڑ ھ ضلع کے تھانہ کوتوالی سٹی پولیس نےپیر کی شام دو معصوم بچیوں کے ساتھ عصمت دری کرنے والے ملزم کو آج گرفتار کر کے اس کے خلاف کیس درج کرلیا ۔ایس ایچ او رویندر ناتھ رائے نے آج بتایا کہ علاقے کے وکرم پور گاوں دو بچیاں 9 و 7 سال کھیل رہی تھی ، کہ گاوں کا 35 سالہ شیلیندر سنگھ دونوں بچیوں کو بہلا کر تنہائ میں لے گیا اور دونوں کے ساتھ عصمت دری کی ۔
بچیوں کے گھر پہونچنے پر کپڑوں پر لگے خون کے متعلقہ دریافت پر والدین کو وقوعہ سے واقف کرایا ۔پولیس اطلاع پر پہونچ کر ملزم شیلیندر کو گرفتار کرکے دونوں بچیوں کو طبی معائنہ کے لئے اسپتال بھیجا ۔ ملزم کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج کیا گیا۔



