نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)دہلی حکومت تعلیم کے میدان میں بہتر کام کررہی ہے۔ ریاستی حکومت چاہتی ہے کہ طلبا کو درپیش ہر پریشانی کو جلد سے جلد دور کیا جائے۔ اس کے لئے ریاستی حکومت طلباء کو دس لاکھ روپے تک کے ایجوکیشن لون بھی فراہم کررہی ہے۔ صرف یہی نہیں اعلیٰ تعلیم کے میدان میں بھی حکومت نے طلبا کے لئے ایک بہتر کام کیا ہے۔ دہلی حکومت نے طلبا کو درپیش چیلنجوں کو تقریبا ختم کردیا ہے۔
اس کے علاوہ کل 6 لاکھ روپے سے کم آمدنی والے خاندانوں کے طلبہ مجموعی فیس کے برابر فیلو شپس دی جارہی ہے ، تاکہ طلبہ آسانی سے اپنی تعلیم مکمل کرسکیں۔دہلی کی کیجریوال حکومت کا کہنا ہے کہ کوئی بھی طالب علم پیسوں کی وجہ سے اپنی تعلیم سے محروم نہیں رہنا چاہئے۔ اس کے لیے ان کی طرف سے اہم اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔ کیجریوال حکومت طلبہ کو دس لاکھ روپئے تک کا گارنٹی لون بھی فراہم کررہی ہے۔
اس کے تحت اب طلبہ گارنٹی لون حاصل کرسکیں گے۔ دہلی حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت پرطلبا کے تعلیم کی مکمل ذمہ داری ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے بغیر کسی ضمانت کے قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے۔کیجریوال حکومت کا کہنا ہے کہ دہلی میں بیشتر خاندانوں کی آمدنی 6 لاکھ روپے سے بھی کم ہے۔ ایسی صورتحال میں طلبا کو اپنی تعلیم مکمل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
لیکن حکومت نے بھی اس کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔ دہلی حکومت کی جانب سے فیس کے برابر طلباء کو فیلوشپ بھی فراہم کی جائے گی۔ اس کے تحت اب طلبا آسانی سے اپنی تعلیم مکمل کرسکیں گے۔ یہ اسکیم اگلے سال سے نافذ ہوگی۔




