جرائم و حادثات

دہلی: ریمیڈیسویر کی کالابازاری کرنے پر 113 مقدمات درج، 100 گرفتار

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ملک میں جہاں کورونا وبا پھیلتی جارہی ہے، اس وائرس سے فائدہ اٹھانے والے لوگوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ دراصل کورونا سے شدید بیمار مریضوں کا علاج کرنے کے لئے استعمال ہونے والے اینٹی وائرل منشیات ریمڈیسور کی بلیک مارکیٹنگ کے معاملات روزانہ رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔ملک کے دارالحکومت دہلی میں پولیس نے اب تک 113 مقدمات درج کئے ہیں۔

پولیس کو موصولہ اطلاع کے مطابق آج تک پولیس نے 100 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ان 100 گرفتاریوں میں، ایسے بھی 61 افراد ہیں جنھوں نے لوگوں کو ریمیڈیشویر انجیکشن دینے کا وعدہ کیا تھا، جبکہ مزید 52 افراد نے یہ انجیکشن بلیک مارکیٹنگ کے ذریعہ بھاری رقم میں فروخت کیاہے۔

پولیس نے بتایا کہ انہوں نے 2.8 لاکھ روپے کے ٹرانسفرہونے کو روک دیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ پیسہ لوگوں کے اکاؤنٹ سے ان بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے اکاؤنٹ میں جانا تھا، جسے پولیس نے روک دیا ہے۔ اس معاملے میں بات کرتے ہوئے ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ 4 مئی تک 61 مقدمات درج ہوئے ہیں جو لوگوں کو دوائیں اور آکسیجن دینے سے متعلق تھا۔ وہیں دیگر 52 معاملات بلیک مارکیٹنگ کے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button