
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)اروندکجریوال حکومت نے کورونا مریضوں کو دارالحکومت دہلی کے اسپتالوں میں دستیاب بستروں کے بارے میں صحیح معلومات حاصل کرنے کے لیے کوویڈ ایپ لانچ کیا تھا۔ اس کورونا ایپ پر دو اسپتالوں کے ذریعہ بستروں کی دستیابی کے بارے میں غلط معلومات دی گئیں ، جس کے بعد دونوں اسپتالوں کے خلاف کارروائی کرکے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
Delhi government to register FIR against two private hospitals for showing inaccurate data regarding beds on Corona app. Action to be taken under DDMA Act: Sources#COVID19
— ANI (@ANI) April 18, 2021
دونوں اسپتالوں کے خلاف ڈی ڈی ایم اے ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔بتادیں کہ اس ایپ کو دہلی حکومت نے گذشتہ سال لانچ کیا تھا۔ دہلی حکومت کی ایپ کو دہلی کورونا کہا جاتا ہے۔ اسے اینڈروئیڈاور آئی فون پر ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
اس ایپ کا انٹرفیس کافی آسان ہے۔ اے پی پی کے کھلتے ہی COVID 19 بستروں کی تفصیلات نظر آتی ہیں۔ جس سے یہ جاننا آسان ہوجاتا ہے کہ کس اسپتال میں کتنے بستر ہیں۔ وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے دارالحکومت میں گذشتہ روز بڑھتے ہوئے کورونا انفیکشن کے بارے میں حکام سے ملاقات کی۔
اس ملاقات کے دوران سی ایم نے واضح طور پر کہا کہ دہلی حکومت انفیکشن سے بچنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔نیز کورونا کے علاج کی دوائیں جمع کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہاہے کہ کورونا ایپ لوگوں کی سہولت کے لیے ہے۔ اس سے لوگوں کو بستر کی دستیابی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں مددملے گی۔



