قومی خبریں

راجستھان: آدھار کارڈ نہ ہونے پر مقیم 25 ہزار پاکستانی ’ہندو‘ کیلئے کرونا ویکسین مشکل

جودھپور:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) نام نہا’ ہندو راشٹر‘ کی ریاست راجستھان میں مقیم 25 ہزار پاکستانی ’ہندو ‘تارکین وطن کے لیے کورونا ویکسین لینا دور کی کوڑی بن چکا ہے، دراصل کورونا ویکسین لینا اس لئے ناممکن ہے ،کیونکہ ان لوگوں کے پاس آدھار کارڈ نہیں ہے۔ پاکستان کے 90 فیصد تارکین وطن جودھ پور کی 24 سے زیادہ کچی کالونیوں میں رہائش پذیر ہیں ،

لیکن حکومت کے اس دعوے کے برخلاف ان کا نہ تو کورونا ٹیسٹ کرایا گیا ہے اور نہ ہی کوئی علاج مہیا کیا گیا ہے۔حال ہی میں کچھ پاکستانی تارکین وطن کورونا سے متاثر ہوئے پائے گئے تھے ، جس کے بعد میڈیکل اینڈ ہیلتھ نے 24 کچی آبادیوں میں ڈور ٹو ڈور سروے کا حکم دیا تھا ، لیکن ابھی تک ٹیکہ کاری کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ کے مطابق قریب 22 ہزار 146 پاکستانی تارکین وطن راجستھان میں طویل مدتی ویزوں پر مقیم ہیں۔

فرنٹیر پیپلز آرگنائزیشن جس نے پاکستانی تارکین وطن کے بنیادی حقوق کے لئے آواز اٹھائی ہے ، اس کا اندازہ ہے کہ ویزا رکھنے والوں سمیت راجستھان میں مقیم پاکستان کے ہندو تارکین وطن کی تعداد 25000 کے لگ بھگ ہے۔ محکمہ میڈیکل کے مطابق صرف جودھ پور میں 24 بستیوں میں تقریبا ً17 ہزار 180 پاکستان کے ہندو تارکین وطن مقیم ہیں۔

فرنٹیر پیپلز آرگنائزیشن کے صدر ہندو سنگھ کے مطابق آدھار کارڈ کی عدم موجودگی پاکستان کے ہندو تارکین وطن کے لئے ٹیکہ کاری میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے ہندو تارکین وطن کو پاسپورٹ ، رہائشی اجازت نامہ یا طویل مدتی ویزا کی بنیاد پرویکسین دیئے جائیں۔ادھر ، بی جے پی رہنما اور سابق وزیر واسودیو دیونانی نے بھی مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر پاکستا ن کے ہندو تارکین وطن کے لئے ٹیکہ کاری کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button