
کولکاتہ: (اردودنیا.اِن)مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں برسراقتدار ترنمول کانگریس بمقابلہ بی جے پی کی لڑائی میں ، اب کسان رہنما اور بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت بھی کودگئے ہیں۔ وہ نندی گرام میں مہاپنچایت کرنے جارہے ہیں۔کسان لیڈروں نے پانچوں انتخابی ریاستوں میں بی جے پی کی پول کھولنے کے لیے مہاپنچایت کااعلان کیاہے ۔
وہ مسلسل حکومت پرمہنگائی اورکسانوں کے مسائل نظراندازکرنے کے الزام لگارہے ہیں۔وہ بی جے پی کے خلاف ہرجگہ تشہیرکریں گے کہ ہرکسی کوووٹ دولیکن بی جے پی کوہرگزنہ دینا۔وہ فی الحال نندی گرام جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اس نشست سے نامزدگی داخل کی ہے۔ بی جے پی نے اس نشست سے ٹی ایم سی کے ایم ایل اے شبھندو ادھیکاری کو ان کے خلاف میدان میں اتارا ہے ، جو اب بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔



