بین ریاستی خبریں

رجسٹریشن ملازمین کیلئے کوئی تعطیلات نہیں

land registration

حیدرآباد۔ (بذریعہ میل )رجسٹریشن اینڈ اسٹامپ ڈپارٹمنٹ کمشنر اینڈ انسپکٹر جنرل وی ششادری نے اسٹامپ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ رجسٹریشن کیلئے رات دیر گئے تک دفتر میں موجود رہیں ۔ ایام تعطلات 12اور 13ڈسمبر کو بھی ان کی جانب سے اسی طرح ڈیوٹی نبھائی جائے ایسا اس لئے کیا جارہا ہے تاکہ کارڈ سسٹم کے تحت غیر زرعی املاک کے رجسٹریشن کو عملی شکل دی جاسکے ۔ انھوں نے ایک میمو میں ڈسٹرکٹ رجسٹرارس اور سب رجسٹرارس کو حکم دیا کہ وہ 12اور 13ڈسمبر کو دفتر میں حاضر رہیں انھوں نے ڈسٹرکٹ رجسٹرارس کو مشورہ دیا ہے کہ وہ رجسٹرار دفاتر میں سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور وضاحت کی کہ اس خصوص میں کسی بھی خلاف ورزی کو سنگین متصور کیا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button