
مظفرپور(اردودنیا.اِن)منیاری تھانہ حلقہ کے رام پور کاشی چوک کے نزدیک نامعلوم افراد نے رجسٹری آفس کے ملازم محمد قدوس کوگولی مار کر ہلاک کردیا۔یہ واقعہ آج صبح رونماہوا۔پولیس نے لاش کوتحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیاہے ۔
لاش کوسڑک پردیکھ کرمقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔ موقع پرپولیس نے پہنچ کر چھان بین شروع کی اور پوسٹ مارٹم کیلئے لاش کوایس کے ایم سی ایچ بھیج دیا ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ مہلوک کی بائک غائب ہے ۔ اس موقع پر صرف ہیلمٹ موجود ہے ۔اسے قتل واقعہ کے مقام سے پولیس نے ایک کھوکھابرآمد کیا ہے ۔
حالانکہ قتل کے سبب کا پتہ پولیس کو ابھی تک نہیں چل پایا ہے ۔پولیس ہرنکتہ پرغور کی نگاہ رکھے ہوئی ہے ۔قابل غور بات یہ ہے کہ ان دنوں مظفرپورمیں مجرمانہ وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔دو دن قبل تاجرونود کمار چودھری کاقتل جرائم پیشوں کے ہاتھوں ہواتھا۔جس کی گتھی ابھی تک پولیس سلجھانہیں پائی ہے اور نہ ہی کسی بھی طرح کاکوئی سراغ لگاپائی ہے ۔



