روہنگیا کی صورتحال میں بہتری کے امکانات نظر نہیں آ رہے: جرمن حکومت

برلن :(ایجنسی) جرمن حکومت نے کہا ہے کہ اسے زندگی بچانے کے لیے میانمار میں اپنے گھر بار چھوڑنے والے روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال میں مستقبل قریب میں بہتری کے کوئی امکانات نظر نہیں آ رہے۔ گرین پارٹی کے پارلیمانی دھڑے کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں جرمن دفتر خارجہ نے بتایا کہ انسانی بحران کا کوئی حل دکھائی نہیں دے رہا
کیونکہ مہاجرت پر مجبور کی گئی اس برادری کو رضاکارانہ طور پر میانمار میں باعزت واپسی کے حالات فراہم نہیں کیے گئے اور بنگلہ دیش میں بھی ان کے انضمام کے امکانات کی کمی ہے۔
اطلاعات کے مطابق جرمنی 2017ء کے بعد سے بنگلہ دیش میں انسانی بنیادوں پر مختلف منصوبوں کے لیے 60 ملین یورو فراہم کر رہا ہے جبکہ روہنگیا کے سلسلے میں جرمنی میانمار کے ساتھ سنجیدہ اور تعمیری مکالمت کر رہا ہے۔



