
کریم نگر ۔ 22/ ڈسمبر (اردودنیانیوز) کرسمس تہوار کے مدنظر عیسائی طبقہ سے وابستہ اہل عوام میں وزیر برائے بہبود پسماندہ طبقات وسیول سپلائی گنگولاکملاکر کے ہاتھوں گفٹ پیاکس کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ بروز منگل ضلع کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں گفٹ پیاکس تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے سی آر تمام طبقات کو یکساں عزت و اہمیت دیتےہوئے تہوار کی خوشی میں مزید اضافہ کے مقصد سے اہل افراد میں گفٹ پیاک فراہم کررہے ہیں ۔ بتکماں کے موقع پر ہندو طبقہ ، رمضان عید الفطر کے موقع پر مسلم طبقہ کی عوام میں گفٹ پیاک تقسیم کئے گئے ۔ کرسمس تہوار کرہ ارض کے طول و عرض میں منایا جانے والا واحد تہوار ہے ۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے کیک کاٹ کر عوام کو کرسمس تہوار کی مبارکباد پیش کی ۔ اس اجلاس میں مئیر سنیل راؤ , سوڈا چئیرمین راما کرشنا راؤ و دیگر نے شرکت کی۔



