قومی خبریں

ریلوے نے آئیسولیشن یونٹ کے طور پر تقریباً 70000 بستروں پر مشتمل 4400 سے زائد آئیسولیشن کوچ

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) کووِڈ۔19 کے خلاف سخت نبردآزمائی کے تحت، ریلوے افسران اور دیگر ٹیمیں بروقت اور مشترکہ کاروائیوں کے توسط سے ریاستی صحت اتھارٹیوں اور انتظامیہ تک پہنچنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مرتکز نگرانی اور کام کاج کے تفصیلی پروٹوکول کے توسط سے، ریلوے ریاستوں کے مطالبے پر آئیسولیشن کوچوں کو ملک کے مختلف مقامات تک پہنچانے میں کامیاب رہی۔

آئیسولیشن کوچز، جنہیں پلیٹ فارم پر کھڑا کیا گیا ہے، کی ناکہ بندی کی گئی ہے، میک شفٹ ٹینٹ مہیا کرائے گئے ہیں اور یہاں ڈیوٹی پر تعینات طبی عملے کی سہولت کے لئے ہر طرح کی کوشش کی گئی ہے۔ جہاں پی پی ای کٹس پہننے ۔ اتارنےکے لئےمستقل سہولتیں دستیاب نہیں تھیں، وہاں ریلوے نے مرد و خواتین حفظانِ صحت عملے کے لئے کلی طور پر وقف کوچز میں علیحدہ عارضی اکائیاں فراہم کرانے کے لئے کوششیں کیں۔

ان حفظانِ صحت سہولتی مراکز پر چوبیسوں گھنٹے آر پی ایف عملے کو تعینات کیا گیا ہے۔ ریلوے نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے 2 آکسیجن سلنڈروں اور آگ بجھانے والے آلات کی تجاویز بھی پیش کی ہیں۔ دیگر چیزوں کے علاوہ، ریلوے نے ان کوچوں پر مریضوں کو لانے لے جانے کے لئے ہدایتی رہنمائی اور ریمپ کی سہولت بھی فراہم کرائی ہے۔

اب آئیسولیشن کوچز کو ملک کی 7 ریاستوں کے 17 اسٹیشنوں پر کووِڈ مریضوں کی خدمت کے لئے تعینا ت کیا گیا ہے۔ فی الحال، مختلف ریاستوں کو کووِڈ مریضوں کی نگہداشت کے لئے 298 کوچز سونپے گئے ہیں، جن میں 4700 سے زائد بستر موجود ہیں۔

 7 ریاستوں میں تعینات کیے گئے کوچوں کی تفصیلات

مجموعی طور پر، ریلوے نے ریاست مہاراشٹر میں 60 کوچز تعینات کیے ہیں۔

نندروبار میں، صحتی مراکز میں کووِڈ مریضوں کی تعداد میں مستحکم اضافہ دیکھا گیا اور آئیسولیشن کی مدت کے بعد میڈیکل سرٹیفکیشن کے توسط سے مریضوں کی رخصتی بھی ہوئی۔ مجموعی طور پر اب تک، 116 مریض درج رجسٹر کیے گئے ہیں ، جن میں سے ریاستی صحت اتھارٹیوں کے ذریعہ 93 مریضوں کو رخصتی دے دی گئی ہے۔

یہاں اب 23 مریض سہولتی مرکز سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ریلوے نے 11 کووِڈ کیئر کوچز (جس میں سے ایک کوچ خصوصی طور پر طبی عملے اور سپلائی کے لئے زیر استعمال ہے)جو اجنی اِن لینڈ کنٹینر ڈِپوپر موجود ہیں ، انہیں ناگپور میونسپل کارپوریشن کے حوالے کیا گیا۔ یہاں 9 مریضوں کو داخل کیا گیا اور آئیسولیشن کے بعد انہیں رخصتی دے دی گئی۔

پال گھر میں، جہاں ریلوے نے حال ہی میں 24 کوچز مہیا کرائے تھے، یہ سہولتی مرکز اب مصروف عمل ہوچکا ہے۔ریلوے نے مدھیہ پردیش میں 42 کوچوں کو تعینات کیا ہے۔ مغربی ریلوے کے رتلام ڈویژن میں اندور کے قریب تیہی اسٹیشن پر 320 بستروں کی اہلیت کے حامل 22 کوچوں کو تعینا کیا گیا ہے۔

اب تک یہاں 21 مریضوں کو داخل کیا گیا ہے جبکہ 7 مریضوں کو رخصتی دی گئی ہے۔ بھوپال میں 20 کوچوں کو تعینات کیا گیا۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس سہولتی مرکز میں، 29 مریضوں کو داخل کیا گیا جبکہ 11 مریضوں کو رخصت کیا جا چکا ہے۔ آج کی تاریخ تک، 18 مریض اس سہولتی مراکز سے مستفید ہو رہے ہیں۔ اس سہولتی مرکز میں 302 بستر دستیاب ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button