قومی خبریں
سابق وزیر اعلی مسٹر اکھلیش یادو نے آج راشٹریہ کوی مسٹر میتھلی شرن گپتا کی 56 ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا

لکھنؤ:12 دسمبر (ایجنسیاں ) سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلی مسٹر اکھلیش یادو نے آج راشٹریہ کوی مسٹر میتھلی شرن گپتا کی 56 ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ مسٹر گپتا نے ‘بھارت بھارتی’ کے ذریعہ محکوم ہندوستان میں قوم پرستی کے احساس کو بیدار کرنے کے لئے کام کیا ہے۔ عوام نے انہیں راشٹرکوی کا اعزاز دیا۔مسٹر میتھلی شرن گپتا 03 اگست 1886 کو جھانسی کے چیراگون میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا 12 دسمبر 1964 کو انتقال ہوگیا۔ انہیں ہندوستان کی حکومت نے پدم بھوشن سے نوازا اور ممبر پارلیمنٹ بھی رہے۔اس موقع پر ، مہوبہ کے مسٹر رشبھ گپتا نے مسٹر اکھلیش یادو کو راشٹرکوی کی تصویر پیش کی۔



