تلنگانہ کی خبریں

سال 2020 میں عہدیداروں کی خدمات اطمینان بخش:: چیف سیکریٹری حکومت تلنگا نہ سومیش کمار

 جگتیال :5/جنوری (اردودنیانیوز) چیف سیکریٹری حکومت تلنگانہ سومیش کمار نے آج کہا کہ حکومت کی جانب سے متعارف کردہ فلاحی پروگراموں کی عمل آوری میں عہدیداروں کی خدمات اطمینان بخش رہیں ۔آج بروز منگل انھوں نے تمام اضلاع کے کلکٹروں کے ساتھ ملازمین کی ترقیات،کمپاشیونیٹ اپائنٹمنٹ ،پارٹ بی ، رعیتو ویدیکا،مؤاضعات کے ترقیاتی پروگرام ، شمشان گھاٹوں کی تعمیر،مؤاضعات میں نرسریوں کا قیام ،کھلوں کی تعمیراور سیری گیشن روزگار ضامن اور دیگر اسکیموں کی عمل آوری سے متعلق ویڈیو کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے متعارف کردہ فلاحی اسکیمات کی عمل آوری میں عہدیداروں کی خدمات اطمینان بخش رہیں۔اسی جذبہ خدمت کے تحت سال 2021 میں بھی ترقیاتی کاموں کی کامیابی کے ساتھ عمل آوری کرتے ہوئے فلاحی پروگراموں کو کامیاب بنایا جائے۔اس موقع پر انھوں نے واضح کیا کہ ریاستی وزیر اعلٰی نچلی سطح کے عہدیداروں سے لیکر سیکریٹریٹ کی سطح تک،ایچ او ڈی ،ضلعی دفاتر کے ملازمین کے ترقیات کی تکمیل کو بنیادی اہمیت دے رہے ہیں ۔وزیر اعلٰی کے احکام کے مطابق اضلاع میں کلکٹر س بطور ذمہ داری اپنے اضلاع میں موجود مختلف محکمہ جات میں مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات کو حاصل کرتے ہوئے جاریہ ماہ کے اختتام  تک رپورٹ پیش کریں ۔

اس عمل کی تکمیل کیلئے ہر پیر کو عہدیداروں کے ساتھ کمپاشیونیٹ اپاینٹمنٹ اور ترقیات کے سلسلے میں اجلاس کا انعقاد عمل میں لاکر رپورٹ پیش کریں ۔اس ضمن میں اضلاع کے کلکٹر س کو بنیادی اہمیت دینے کی تاکید کی گئی ۔زیر التؤاء پارٹ -بی سادہ بیع نامہ،جھگڑوں میں ملوث،اختلافات اور عدالتوں میں موجود مقدمات) کی یکسوئی کی چیف سیکریتری نے تاکیدکی ۔

اراضی کے مسائل سے متعلق خصوصی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا جائے۔چیف سیکریتری نے کہا کہ اراضی کے مسائل سے متعلق اضلاع کے کلکٹروں کے ساتھ ریاستی وزیر اعلٰی جاریہ ماہ کی 9 تاریخ کو اجلاس کو مندقن کرنے کی توقع ہے۔چنانچہ کلکٹرس،تحصیلدار، آرڈی اوس، ایڈیشنل کلکٹرس کی سطح پر زیر التؤاء مسائل اور عرضیوں کی فوری یکسوئی کی جائے۔

رعیتو ویدیکا عمارتوں کی تعمیر کیلئے مقرر کردہ ہدف کو مکمل کرنے کیلئے انفرادی توجہ دی جائے۔شجرکاری کے پروگرام کو کامیاب بنانے کی چیف سیکریٹری نے تاکید کی۔پروگراموں کے انعقاد کے موقع پر نچلی سطح کے عہدیداروں سے معائنہ کیا جائے۔سنکرانتی تقریب سے قبل مؤاضعات کے فطری نباتات کے پروگرام کی تکمیل کی جائے۔این آر ای جی ایس سے متعلقہ کاموں کو بروقت تکمیل کروایا جائے۔اسکے لئے منصوبہ بندی مرتب کی جائے۔

ماضی میں کبھی نہ فراہم کئے جانےوالے کام کے دنوں کو اس سیزن میں تین ماہ قبل ہی 14.10 کروڑکام کے دنوں میں اضافہ ہونے کی وجہ سے عہدیداروں کو انھوں نے سراہا۔آنے والے تین ماہ کیلئے منصوبہ بندی تیا ر کرنے کی ہدایت دی۔

ریاست تلنگانہ میں زیر عمل ترقیاتی کاموں کی نظیر کسی دوسری ریاست میں نہیں پائی جائیگی۔اسی لئے تمام عہدیدار وں کو ایک مشترکہ ٹیم کی حیثیت سے متحدہ طورپر ہدف کو مقرر کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کو انجام دیکر کامیاب بنانے کی تاکید کی۔ ہر ترقیاتی کام کیلئے مالیہ کو بھی اجراء کرنے کا انھوں نے تیقن دیا۔

اس ویڈیو کانفرنس میں محکمہ خزانہ کے سیکریٹری راماکرشنا راؤ، جی اے ڈی کے سیکریٹری وکاس راج،محکمہ پنچایت راج کے سیکریٹری سندیپ کمار سلطانیہ،محکمہ صحت و خاندانی فلاح و بہبود کے سیکریٹری ایس. اے. ایم. رضوی،سی آئی جی /سی ایم سیکریٹری شیشا دری،سینیر کنسلٹنٹ روی شنکر،دیہی ترقی و محکمہ پنچایت راج کےکمشنر رگھو نندن راؤ،ایم ڈی ٹی ایس ٹی ایس جی ٹی و ینکٹیشور راؤ ،اور دیگر عہدیداروں کے علاوہ ،ضلع جگتیال سے ضلع کلکٹر جی روی ، ایڈیشنل کلکٹر جگتیال بی راجیشم ، ایڈیشنل کلکٹر برائےمجالس مقامی ڈی ارونا سری،ضلع پریشد سی ای او سرینیواس ،ڈی آر ڈی اے پی ڈی لکشمی نارائنا، محکمہ زراعت کے ضلعی عہدیدار سریش اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button