بین الاقوامی خبریں

سعودیہ میں دفن ہو نے والے بھارتی ہندو کیلاش کی میت واپسی کا مطالبہ

ریاض: (ایجنسیاں) سعودی عرب میں ذرائع نے بتایا ہے کہ مملکت میں اسلامی طریقے سے دفن کر دیے جانے والے بھارتی ہندو شہری کی میت کی واپسی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں جدہ میں بھارتی قونصل خانے کے ذمے داران متعلقہ سعودی حکام سے رابطے میں ہیں۔عربی اخبار سبق کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ہندو شہری کی اسلامی طریقے پر تدفین کا سبب اس کی متعلقہ دستاویزات میں مذہب کے حوالے سے تحریری غلطی ہے۔

یہ غلطی جدہ میں بھارتی قونصل خانے کے لیے کام کرنے والے مترجم سے ہوئی۔ذرائع کے مطابق متوفی بھارتی شہری کی میت کو قبر سے نکالنے کی درخواست اس کے ہندو گھرانے کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔ گھرانے نے مطالبہ کیا ہے کہ متوفی بھارتی کی میت کو بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں اس کے آبائی علاقے واپس بھیجا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button