بین الاقوامی خبریںسرورق

سعودی بحریہ کی مشقیں ’التصدی 4‘ اتوار سے شروع ہوں گی

انفارمیشن ایکسچینج

ریاض: (ایجنسیاں) سعودی رائل نیول فورس کی مشترکہ سمندری مشقیں التصدی 4 (محاذ آرائی 4) کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ یہ مشقیں کل اتوار کو شروع ہوں گی۔ ان مشقوں میں مشرقی بحری بیڑے سے منسلک یونٹوں، وزارت داخلہ کی طرف سے سے اس میں بارڈر سیکیورٹی فورسز، اسٹیٹ سکیورٹی ،وزارت توانائی کی طرف سے آرامکو کمپنی ان مشقوں میں شرکت کرے گی۔ یہ مشقیں الجبیل میں قائم شاہ عبدالعزیز نیول اڈے پر ہوں گی۔

ان مشقوں کا مقصد پٹرولیم تنصیبات پر دہشت گردانہ کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانا اور ان کی تیاریوں میں اضافہ کرنا ہے۔ اس کے علاوہ مشقوں میں شامل ہونے والی یونٹوں میںجوائنٹ ایکشن کے تصور کے اور اتحاد کو فروغ دینا، کوآرڈینیشن اور انفارمیشن ایکسچینج کی سطح پر تعاون اور منصوبہ بندی کے نفاذ کے دوران شریک یونٹوں کے مابین قیادت اور مواصلات کے تصور کو یکجا کرنا اور رپورٹس اور معلومات کو آپریشن سینٹر تک پہنچانے کے لیے تربیت دینا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button