اسپورٹس

سندھو اور سری کانت نے تھائی لینڈ اوپن کے پہلے راؤنڈ میں جیت درج کی

 

بینکاک ،19؍جنوری (اردودنیانیوز) منگل کو یہاں ٹویوٹا تھائی لینڈ اوپن سپر 1000 بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے ٹاپ کھلاڑی پی وی سندھو اور کدامبی سرکانت نے گیمز کا پہلا راؤنڈ جیتا۔ ایک ہفتہ قبل ایشین لیگ مقابلہ کے پہلے مرحلے میں ڈنمارک کے میا بلچ فیلڈ سے پہلے دور میں ہارنے کے ورلڈ چمپئن سندھو نے دوسرے ٹورنامنٹ کے آغاز میں 12 ویں نمبر کی تھائی کھلاڑی بوسنان اونگمبرنگفن کو خواتین سنگلز میچ میں شکست دی۔سندھو نے میچ کے بعد کہاکہ یہ ایک اچھا میچ تھا اور میں بہت خوش ہوں۔ یہ جیت میرے لئے بہت اہم تھی کیونکہ میں گذشتہ ہفتے کے ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں ہار گئی تھی ۔اس جیت کے ساتھ ہی سندھو کا بوسانن کے خلاف ریکارڈ 11-1ہوگیاہے۔ ہندوستانی کھلاڑی 2019 میں ہانگ کانگ اوپن میں صرف ایک بار تھائی کھلاڑی سے ہاری تھی۔ سندھوکا مقابلہ اگلے راؤنڈ میں کوریا کی سونگ جی ہیون اور سونیا چی کے مابین میچ کے فاتح سے ہوگا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button