قومی خبریں

سپریم کورٹ کے فیصلے سے خوش نہیں دِکھے کسان، کہا- قانون واپسی تک نہیں کریں گے گھر واپسی

دہلی : (ایجنسیز) زرعی قوانین کے خلاف گذشتہ 48 روز سے جاری احتجاج کا حل تلاش کرنے کے بجائے ، اب حالات مزید خراب ہوتے جارہے ہیں۔ دونوں فریقوں نے اپنی ناک کا سوال بنا لیا ہے۔ نہ ہی کسان پیچھے ہٹنے کو تیار ہیں اور نہ ہی حکومت پیچھے قدم کھینچنے کو راضی ہے۔

دریں اثنا ، سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو ایک بڑا دھچکا دیتے ہوئے اپنے فیصلے میں تینوں زرعی قوانین کے نفاذ روک لگادی ہے۔ عدالت نے ان قوانین کی مخالفت میں دہلی سرحدوں پر ڈیرے ڈالے کسانوں اور حکومت کے مابین تعطل کو دور کرنے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی۔ وہیں ، کسان سپریم کورٹ کے فیصلے پر متفق نظر نہیں آئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جب تک قانون واپسی نہیں ہوگی ، تب تک کسانوں کی گھر واپسی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بات رکھیں گے ، جو دقت ہے سب بتا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی پابندی کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ یہ حکومت کا ایک طریقہ ہے کہ ہما ری تحریک بند ہو جائے۔ یہ سپریم کورٹ کا کام نہیں ، یہ حکومت کا کام تھا ، یہ پارلیمنٹ کا کام تھا اور پارلیمنٹ اسے واپس لے۔ ہماری جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک یہ قوانین پارلیمنٹ میں واپس نہیں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button