
حیدرآباد،(ایجنسیاں)سیلفی ویڈیو بناتے ہوئے ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ اے پی کے ضلع کرشنا میں پیش آیا۔اس نوجوان نے جس کی شناخت تروملیش کے طورپر کی گئی ہے ،
کالج کی عمارت سے کود کرخودکشی کرلی۔پولیس نے کہا کہ ایلورو کے پرائیویٹ کالج میں وہ بی ٹیک سال آخر کی تعلیم حاصل کررہا تھا۔اس نے اپنے ویڈیو میں اپنے والدین سے خواہش کی کہ اس کو اس انتہائی اقدام کے لئے معاف کریں۔ اس ویڈیو کو بنانے کے بعد وہ کالج کی عمارت سے کود گیا۔اس کو زخمی حالت میں وجئے واڑہ کے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کو مردہ قراردیاگیا۔وہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔اس نے یہ ویڈیو اپنے والدین اور دوستوں کو بھی اس انتہائی اقدام سے پہلے بھیجی تھی۔اس ویڈیو میں وہ اشکبار نظر آرہا تھا۔
اس کے اس سیلفی ویڈیو کے بعد کی گئی خودکشی سے اس کے خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔خودکشی کی وجوہات کا فوری طورپر پتہ چل نہیں سکا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیااور مختلف زاویوں سے ا س کی جانچ کررہی ہے ۔



