قومی خبریں

شہرت حاصل کرنے کیلئے درخواستیں دائر کرنے والوں کوعدالت نے لگائی پھٹکار، کچھ پرلگایا جرمانہ

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے روز متعدد معاملات پر شہرت حاصل کرنے کے لئے درخواستیں داخل کرنے والے متعدد درخواست گزاروں کو سرسری طور پر سرزنش کی اور کہا کہ انہیں کسی تیاری کے بغیر دائر کیا گیا ہے اور ان میں سے کچھ پر جرمانہ بھی لگایا ہے۔چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس جسسمیت سنگھ کی بنچ نے کہا کہ لگتا ہے کہ ان میں سے کچھ عرضی ایسے خیالات کے ساتھ دائر کی گئی ہیں جو درخواست گزار کے ذہن میں ٹہلتے یاچائے پینے کے دوران آئے ہیں گے۔

کووڈ 19 کیلئے بنے لیفٹیننٹ گورنر – وزیر اعلی کے ریلیف فنڈ میں مبینہ طور پر فنڈز کے ناجائز استعمال کے لئے عدالت کی نگرانی میں تحقیقات کی درخواست کرنے والی مفادعامہ قانونی چارہ جوئی (پی آئی ایل) کو مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار پر 50 ہزار روپے جرمانہ لگاتے ہوئے کہاکہ آپ کو کچھ تیاری کرنی ہوگی اور پھر پٹیشن دائر کرنی ہوگی۔

عدالت نے کہا کہ یہ عرضی کسی کے ٹویٹ کی بنیاد پر دائر کی گئی ہے، بغیر آر ٹی آئی معلومات لئے یہ جاننے کی کوشش کہ آیا اس رقم کا غلط استعمال ہوا ہے یا نہیں۔درخواست گزار نے الزام لگایا کہ فنڈ کااستعمال دہلی حکومت نے اشتہاروں میںکیا۔دہلی حکومت کے مستقل وکیل سنتوش کے ترپاٹھی نے عدالت کو بتایا کہ اس فنڈ میں سے ایک پیسہ بھی اشتہار پر خرچ نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button