
صدر جمہوریہ نے میگھالیہ، منی پور اور تریپورہ کے یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی

نئی دہلی،21جنوری(اردودنیا.ان)صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے جمعرات کو میگھالیہ، منی پور اور تریپورہ کے یوم تاسیس پر نیک خواہشات پیش کی اور ان ریاستوں کی کثیر الجہتی ترقی کی سمت جاری رکھنے کی خواہش کااظہارکیا۔
قابل ذکر ہے کہ سن 1972 میں آج ہی کے دن میگھالیہ، منی پور اور تریپورہ کو مکمل ریاست کادرجہ دیاگیا۔ صدر کووند نے ٹویٹ کیاکہ میگھالیہ، منی پور اور تریپورہ کے شاندار لوگوں کو ریاست کی یوم تاسیس پر نیک خواہشات۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریاستیں قدرتی خوبصورتی، بھرپور تاریخ اور متنوع ثقافت سے مالا مال ہیں۔ صدر نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ وہ کثیر الجہتی ترقی کی طرف پیش قدمی کرتے رہیں۔



