ضلع جنگاوُں مستقر میں قتل کی ورادت
جنگاوُں: (محمد عابد فیصل قریشی) جنگاوُں سابقہ میونسپل کونسلر اور تلگو دیشم پارٹی کے ریاستی قائید پولی سوامی آج علی الصبح جنگاوُں کی حیدرآباد ورنگل شاہراہ پر سوشل ویلفیئر سکول کے روبرو روزآنہ کی طرح چہل قدمی کر رہے تھے کہ چند نامعلوم اشخاص نے کلہاڑیوں سے حملہ کرکے انہیں قتل کر دیا
واضح رہے کہ پولی سوامی کا جنگاوُں کی عدالت میں اراضی کے سلسلے میں تنازعہ چل رہا تھا کل ہی انہوں نے عدالت میں کیس جیت لیا تھا قاتلوں نے پلسر موٹر سیکل AP28DE8081 پر سوار ہو کر آے تھے قتل کے بعد گاڑی سٹارٹ نہ ہونے کی وجہ سے گاڑی چھوڑ کر راہ فرار اختیار کی اس موٹرسائیکل کی مدد سے دو قاتلوں گڈم اکھیل اور گڈم پردیپ کو پولیس نے گرفتار کر لیا اے سی پی جنگاوُں اور مسٹر ونود کمار ،سی آئ ملیش یادو کی قیادت میں یس آئ سیرنیواس اور روی کمار نے تحقیقات شروع کی بعد پنچنامہ و پوسٹ مارٹم لاش ورثا کے حوالے کردی گئی




