جگتیال:(اردودنیا.اِن)ایک شخص کی موت کے معاملہ میں ایک مرغا کو پولیس نے اپنی تحویل میں لیا۔قارئین کو مرغا کی گرفتاری کی اس خبر سے تعجب ہوگا لیکن یہ سچ ہے ضلع جگتیال کے گولا پلی پولیس اسٹیشن میں یہ واقعہ پیش آیا ہے؟
اس سلسلہ میں دستیاب اطلاعات کے مطابق سنکرانتی تیوہار کےموقع پر گولا پلی منڈل کے لوتو نور موضع میں مرغوں کی لڑائی والے جوے کے اہتمام کی غرض سے تیاریاں کی گئی تھیں۔
اس مرغوں کی لڑائی کے جوے میں مرغوں کے پیروں میں تیز دھار باریک چاقو باندھی جاتی ہے اس مرغا کو بھی چاقو باندھنے کے دوران موضع ویلٹور،منڈل کونڈا پور کا ساکن ستیا 45 سالہ شدید زخمی ہوگیا تھا جسے مقامی افراد کی جانب سے ہسپتال منتقلی کے دوران ستیا زخموں سے جانبر نہ ہوسکا اور اسکی موت واقع ہوگئی تھی ۔
اس واقعہ کے بعد پولیس ایک کیس درج رجسٹر کرتے ہوئے تحقیقات میں مصروف تھی تحقیقات کے دوران اس معاملہ کا انکشاف ہوا جس کے بعد پولیس نے مرغا کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

اب پولیس کو اس کیس کی تفصیلات کے ساتھ مرغ مالک ، اس واقعہ کے دوران موجود مرغ کے جوے کے شوقین جواریوں سمیت ستیا کی موت کی وجہ بننے والے اس مرغ کو بھی عدالت میں پیش کرنا ہوگا

دوسری جانب پولیس کی جانب سے مرغا کی گرفتاری کے متعلق میڈیا اور سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس خبر کے بعد مسٹر بی۔ جیون سب انسپکٹر آف پولیس گولا پلی نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ویلگاٹور منڈل کےکونڈہ پور سے تعلق رکھنے والا ستیہ مرغوں کی لڑائی میں حصہ لیا کرتا تھا،
وہ مرغے کو لڑائی کیلیے تیار کرنے اس کے پنجوں میں چھوٹی روایتی بلیڈ باندھ رہا تھا کہ مرغا کی مزاحمت کے دوران وہ زخمی ہوگیاتھا اور کل دوران علاج ستیا کی موت واقع ہوگئی۔
سب انسپکٹر کے بموجب پولیس نےاس معاملےمیں دیگر ملزمین کو گرفتارکرلیا اورمرغے کو بھی پولیس اسٹیشن لایا گیا تھا جس کے ساتھ ہی میڈیا میں اس سے متعلق ویڈیو اور خبروائرل ہوگئی کہ پولیس نے مرغ کے خلاف کیس درج کرکے اسے گرفتارکرلیا ہے



