مالیگاؤں:(اردودنیا.اِن)‘عالمی یوم خواتین’ کے موقع پر کریسنٹ اردو پرائمری وہائی اسکول کے اشتراک سے عالمی یوم خواتین منایا گیا۔جماعت دہم کی طالبہ کی قرأت سے پروگرام کاآغاز ہوا۔نعت کا نذرانہ سمیہ سلیم احمد نے پیش کیا۔تقریب کی صدارت کے فرائض اسکول کی سابق طالبہ محترمہ نوشین شفیق احمد نے بحسن وخوبی سےادا کئے۔
مہمانانِ کرام میں شہرِ عزیز کی نامور خواتین میں سے ڈاکٹر مخدومی زہرہ جبیں وسید ممتاز آپا اور ساتھ ہی گذشتہ سال کے SSCٹاپرس طالبات شریک تھیں۔جن کی حوصلہ افزائی کرکے یوم خواتین کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔سابق طالبات نے اپنے تاثرات میں اسکول سے جڑی یادوں کی سراہنا کی اور ادارے کی ترقی کی دعائیں دیں۔
ممتاز آپا نے اسلام کی روشنی میں عورتوں کے مقام کو واضح کیا۔صدر موصوفہ نے خطاب میں کہا کہ عورتوں کو مردوں کے برابر حقوق حاصل ہیں۔لہٰذاخود اعتمادی کے ساتھ دنیا کے چیلنجز کا سامنا کر یں۔رسمِ شکریہ کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔




