جرائم و حادثات

فرضی کرائم برانچ افسربن کر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں سے اصولتے تھے پیسہ، پولیس نے کیا گرفتار

ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ممبئی کی دہیسار پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جو اپنے آپ کو کرائم برانچ کا عہدیدار کہتے تھے، لوگوں کو ماسک نہ پہننے پر کاروائی کرنے کا ڈرامہ کرتے تھے اور پھر ان سے رقم لے کر فرار ہوجاتے تھے۔گرفتار ملزمان کے نام 32 سالہ سندیپ کھوت اور 45 سالہ رمیش مشرا ہیں۔

دونوں ملزم ممبئی سے ملحقہ نالسوپورہ علاقے سے ہیں اور جعلی پولیس اہلکار بن کر لوگوں کو لوٹتے تھے۔ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ یہ ملزمان پچھلے کئی دنوں سے داہار اور آس پاس کے علاقوں میں سرگرم تھے اور جو بھی ان کے گھر کے آس پاس ماسک کے بغیر دیکھا جاتا، وہ اس پر کارروائی کا ڈرامہ کرتے تھے اور خود کوکرائم برانچ کا افسر بتاتے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button