

ممبئی(ایجنسیاں) کروناوائرس کے پیش نظر تمام ہوٹلوں کوحکومت نے بندرکھنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ہوٹل انتظامیہ نے ان احکامات پرعمل کرتے ہوئے لاک ڈاؤن میں اپنے کاروبار بندکئے جس کی و جہ سے انہیں کافی مالی نقصانات برداشت کرناپڑا۔ہوٹل انتظامیہ کی پریشانیوں پرتوجہ دیتے ہوئے حکومت مہاراشٹرنے سال ۲۰۲۰؍ کیلئے سالانہ ایکسائز فیس میں ۱۵؍فیصداضافہ منسوخ کرتے ہوئے ایکسا ئزلائسنس فیس میں راحت دینے کااعلان کیاہے۔میڈیاخبروں کے مطابق ہوٹل۔ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن انڈیااورفیڈریشن آف ہوٹل۔ریسٹورنٹ آف انڈیانے حکومت کے اس اعلان کاخیرمقدم کیاہے۔ صد رتنظیم شیری بھاٹیانے ایک بیان میں کہاکہ ہوٹلوں نے ازخودکاروبار بندنہیں کیاتھابلکہ سرکاری احکامات کی پاسداری کرتے ہوئے یہ اقدام کیاگیا۔کرسمس کے تہوار پرہوٹل کاروبار میں را حت ملنے کی امیدتھی لیکن ریاست میں ۵؍جنوری تک رات کےکرفیوکی وجہ سے یہ امکانات ختم ہوگئے۔ایسے موقع پرریاستی حکومت کی جانب سے سال ۲۰۲۰؍کیلئے ۱۵؍فیصدایکسائزڈیوٹی کااضافہ مشکل مسئلہ بناہواتھالیکن حکو مت نے اس فیصلہ کوواپس لیتے ہوئے مزیدلائسنس فیس میں مزیدراحت دیکرہوٹل کاروبار کوبڑاسھارادیاہے جوکہ قابل ستائش ہے۔



