
مالیگاؤں: 7؍جنوری 2021ء بروز جمعرات بمقام مومن پورہ المرجان ہال میں شہر عزیز کی فعال ومتحرک شخصیت اسرار سیٹھ اور انیس سیٹھ اُردو نواز و اُردو دوست گروپ کی جانب سے شعری ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ادب نواز شخصیت عالیجناب یحییٰ عبدالجبار صاحب نے فرمائی۔ اس ادبی نشست کے مشاعرے کی شمع عالیجناب عالیجناب اشفاق سیٹھ کے ہاتھوں روشن کی گئی۔ اس نشست کا آغاز انیس سیٹھ نے اپنی زرّین خیالات کے ساتھ کیا۔ ابتدائی نظامت اور خصوصاً ادبی نشست کا آغاز مولانا عبدالرشیدؔ مجددی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ تحریک و تائید اطہر طالب نے پیش کی۔ بزم خلوص کے صدر شاعر اسلام آزاد انورؔ کی زیرسرپرستی میں شعری و ادبی نشست منعقد کی گئی۔ جناب اسرار سیٹھ کی زیرنگرانی حاصل رہی۔ اسی طرح عالیجناب اظہر الدین (اجو فٹر) کنوینر مشاعرہ کا کافی تعاون حاصل رہا جن کی کوششوں سے یہ ادبی نشست بڑی باوقار رہی۔ نیز موصوف نے شعراء کرام کو حوصلہ بخشا اور اُردو نوازی کا زندہ ثبوت دیا۔ چیف گیسٹ صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں محمد عارف نوری، جناب سلیم رضوی، جناب آفاق سیٹھ، جناب واحد ماسٹر، جناب شاہد ثناء منڈپ والے صاحبان نے شرکت فرماکر شعراء کرام کو داد و تحسین اور دعاؤں سے نوازا۔ البتہ اس شعری ادبی نشست میں جناب زاہد امین سر (رسائٹ ٹوڈے)، جناب اعجاز بھائی (گھر سنسار والے)، جناب عبدالواجد (واجد ماما، گیس ایجنسی والے)، جناب نسیم قدسی، جناب صادق چاچا،جناب شکیل مقادم، جناب مختار تارم، جناب پاپا میلادی صاحبان مہمانانِ خصوصی و شریک رونق محفل رہے۔ اس عظیم الشان شعری ادبی نشست میں عالیجناب عمران راشد نے بہ حسن خوبی کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دیئے نیز اس مشاعرے کو چار چاند لگا دیا۔ اسرار سیٹھ اور انیس سیٹھ گروپ کی جانب سے منعقدہ شعری نشست اپنی نوعیت کے لحاظ ایک نئی تاریخ رقم کرگیا۔ بالخصوص مشہور ومعروف نامور شعرائے کرام جناب آزاد انور، جناب اعظم علی ممنون، جناب رئیس ستارہ، جناب اطہر طالب، جناب ساجدنیر، جناب ربوٹ مالیگانوی، جناب سہیل انجم، جناب فیاض سالک، جناب عبدالرشید مجددی، جناب وسیم انجم منتخب کردہ شعرائے کرام نے اپنے کلام بلاغت سے سامعین اور شریکان مہمانانِ کرام کو نوازا۔ اس شعری ادبی نشست میں زبانِ اُردو اور ہماری تہذیب اپنی اخلاقی قدروں اور ہمیں اردو ادب کی وہ روشنی دے گیا جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اسی زبانِ اُردو کو فروغ دینے کے لیے اردو ادب نواز شخصیتوں نے اپنا آگے تعاون دینے کا اظہار کیا۔ الحمدللہ سامعین نے داد و تحسین اور دعاؤں سے شعرائے کرام کو حوصلہ بخشا اور ان کی سراہنا کی گئی۔ بعد ازاں انتظامیہ کی جانب تمام مہمانوں کا گل پوشی اور شال سے شایانِ شان استقبال کیا گیا نیز مبارکباد و نیک خواہشات پیش کی گئی۔ صدر مشاعرہ کی اجازت سے اور رسم شکریہ کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔



