قومی خبریں

محکمہ انکم ٹیکس 7 جون کو ٹیکس دہندگان کے لیے نیاپورٹل متعارف کرائے گا

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)محکمہ انکم ٹیکس آئندہ ماہ کے اوائل میں ٹیکس دہندگان کے لیے نیا ای فائلنگ ویب پورٹل متعارف کروانے کی تیاری کر رہاہے جس کو آئی ٹی آر فائلنگ اور ٹیکس سے متعلق دیگر کاموں کے لیے استعمال کیاجاسکتا ہے۔جمعرات کو عہدیداروں نے بتایاہے کہ نیاپورٹل زیادہ آسان ہوگا۔ موجودہ ویب پورٹل یکم جون سے 6 جون تک بند رہے گا۔

محکمہ کے سسٹم ونگ کی جانب سے بدھ کے روزجاری کردہ ایک آرڈرمیں کہاگیا ہے کہ پرانے پورٹل سے نئے پورٹل کی طرف جانے کا کام مکمل ہوجائے گا اور یہ 7 جون تک چل پائے گا۔

حکم نامے میں عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی سماعت یاشکایت کے ازالے کے لیے 10 جون کے بعد تاریخ طے کرے ، تاکہ تب تک ٹیکس دہندگان نئے نظام کو بخوبی سمجھ سکیں۔حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس دوران میں ، ٹیکس دہندگان اور محکمہ کے عہدیدار کے مابین طے شدہ کوئی بھی کام ملتوی کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button