بودھن:(پریس ریلیز)مدرسہ عزیز المدارس رنجل بیس بودھن میں آج مدرسے کے جلسے کا رسمِ اِجرا انجام پایا۔جس میں حضرت مولانا سید سمیع اللہ صاحب ناظم مظہر العلوم، صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد،، مولانا عبد الحمید السائح قاسمی ناظم مدرسہ معاذ بن جبل بودھن،مولوی ابراہیم صاحب ٹیچر،جناب اشفاق آصفی صاحب،حافظ عتیق صاحب نساء ہاؤس،محمد یوسف صاحب مدرس،مولوی تنویر صاحب رنجل بیس،حافظ محمد افسر مظہری صاحب ناظم مدرسہ عزیز المدارس شریک ہوئے۔واضح رہے کہ مدرسہ عزیز المدارس رنجل بیس کا جلسہ تکمیل حفظ قرآن 8،جولائی کو جعمرات کے دن بعد نماِز عشاء،مدینہ مسجد انیسہ نگر بودھن میں طئے ہے۔جس میں مدرسے کے تین طلبہ کا حفظ قرآن مکمل ہوگا۔
مہمان خصوصی،
ہندوستان کے مشہور و معروف عالمِ دین، حضرت مولانا سید طلحہ قاسمی صاحب بمبئی سے تشریف لارہے ہیں۔خواتین کے لئے مدینہ مسجد کے پیچھے مکان میں پردہ کا نظم رہےگا۔نمازِ عشاء(8-45)مقرر ہے۔تمام حضرات سے شرکت کی گزارش ہے۔



