مدہول:( شفیع اللہ خان) آج اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہوئے وی راجندر نے بتایا کہ سیاسی مخاصمت کے تحت مجھے معطل کروایا گیا انہوں نے کہاکہ آج سے دو سال قبل گرام پنچایت الیکشن میں میں ایک آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کیا اس موقع پر 9 امیدوار سر پنج کیلئے میدان میں تھے لیکن مدہول کی عوام نے مجھے 250 ووٹ کی اکثریت سے منتخب کیا کیو نکہ میں ایک سافٹ ویئر انجنیئر نوکری کو چھوڑ کر عوامی خدمات کے مقصد کے تحت اس سیاسی میدان میں آیا تھا بہت ہی کم وقت میں میں نے مدہول میجر گرام پنچایت کے تحت بہت سارے ترقیاتی کام انجام دئیے پلے پراگتی پروگرام کے تحت مدہول میں بہت سارے ترقیاتی کام کئے گئے
گور نمنٹ ہاسپیٹل مدہول میں بیت الخلاء میں نےخود اپنے ذاتی اخراجات سےتعمیر کروایا مدہول بس اسٹا نڈ میں سہولیات مہیا کروائی گئیں ، نئی آبادی میں آر ٹی سی بس اسٹا نڈ بنوایا گیا ، انڈور اسٹیڈیم اور منی پارک بنایا گیا اور بہت سارے ترقیاتی کام ابھی جاری ہیں اسی ہفتہ 40 لا کھ روپئوں سے مختلف محلوں میںسی سی روڈ کے کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہفتہ واری بازار میں عوام کو سہولیات کیلئے کام کئے گئے دیگر ترقیاتی کاموں کو یہاں پر کیاجارہاتھا عوام کو معلوم ہے کہ دو سال قبل مدہول میجر گرام پنچایت کس حال میں تھا اور اب راجندر کی زیر صدارت میجر گرام پنچایت کیسی ترقی کی طرف گامز ن ہے
معطلی کی تفصیلی خبر کے لیے کلک کریں۔۔
انہوں نے بتایا کہ گرام پنچایت میں عوامی سہولیات کے لئے ٹول فری نمبر لگایا گیا اور سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے اور بہت سارے ترقیاتی کاموں کا منصوبہ ہے یہی ترقیاتی کام دراصل سنیئر سیاسی قائدین کو ہضم نہیں ہورہے ہیں اور ان کو اس بات کا خدشہ ہے کہ وی راجندر ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر ایک بڑا لیڈر بن کر ابھرے گا اسی وجہ سے مجھے مختلف طریقے سے پر یشان کیا جارہا ہے ہر ہفتہ گرام پنچایت وارڈ ممبر س کی جا نب سے ضلعی آفیسر س کو شکایت کی جارہی تھی ضلعی آفیسرس کی جا نب سے بھی رات کے وقت مجھے نوٹس جاری کئے گئے انہوں نے کہاکہ جو بھی الزامات کے تحت مجھے معطل کیا گیا وہ غلط ہے انہوں نے کہاکہ بہت جلد وہ ہائی کورٹ سے رجوع ہو تے ہوئے انصاف کے ساتھ دوبارہ اس عہدے پر فائز ہو جائوں گا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ انھوں نے جس طرح سے ساتھ دیا وہ ان کے شکر گزار ہیں اور جو بھی مشکلات مجھے پہنچائے گئے اس کو بہت ہی صبر کے ساتھ برداشت کر تے ہوئے میں ضرور کامیاب رہونگا۔ واضح رہے کہ اچانک مدہول میجر گرام پنچایت سر پنج اور نائب سر پنج کو معطل کئے جانے پر عوام میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی اور سیاسی بازار گرم ہوگیا۔




