بین ریاستی خبریں

مدھیہ پردیش: کورونا بحران کی وجہ سے دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات ایک ماہ کے لئے ملتوی

نئی دہلی :(اردودنیا.اِن)کورونا کی دوسری لہر کافی مہلک ثابت ہورہی ہے۔ ہر روز ریکارڈ توڑ کیسز درج ہورہے ہیں ،وہیں اس وبا کے پھیلنے کے درمیان بہت سی ریاستوں میں بورڈ امتحانات پر فیصلہ کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اب مدھیہ پردیش میں بورڈ امتحان ایک ماہ کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ریاست میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسوں کے پیش نظر لیا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ ریاست میں دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات بالترتیب 30 اپریل اور 01 مئی سے شروع ہونے والے تھے۔ اب جبکہ بورڈ کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں ، نئی تاریخوں کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ ریاست کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے لیا ہے۔مدھیہ پردیش کے وزیرتعلیم اندر سنگھ پرمار نے بتایا تھا کہ ریاست میں کورونا بحران کو دیکھتے ہوئے کلاس 1 سے 8 تک کے تمام اسکول 15 جون 2021 تک بند کردیئے گئے ہیں۔

اسی کے ساتھ دسویں اور بارہویں کے بورڈ امتحانات بھی ملتوی کیے جارہے ہیں۔ ان امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد ہی کردیا جائے گا۔ قابل غور بات یہ ہے کہ مدھیہ پردیش میں حال ہی میں دسویں اور 12 ویں پریکٹیکل امتحانات کے ایڈمٹ کارڈ جاری کیے گئے تھے۔ اب جب کہ امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں تو ایڈمٹ کارڈ بھی دوبارہ جاری کردیئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button