قومی خبریں

مرکزی حکومت کی سپریم کورٹ سے اپیل : اٹلی میرین معاملہ میں سماعت بند کی جائے

نئی دہلی :(اردودنیا.اِن)اٹلی میرین کیس میں مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ سے سماعت بند کرنے کو کہا ہے ، سپریم کورٹ اگلے ہفتے اس پرسماعت کرے گا۔ سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ اس معاملے میں حکم کی تعمیل ہوچکی ہے۔ یہ معاملہ ہندوستان اور اٹلی کے مابین رہ گیاہے لہٰذا زیر التواء پٹیشن کو نمٹایا جائے۔ اس پر چیف جسٹس ایس اے بوبڈے نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے سماعت کریں گے۔ کیس کی سماعت کے دوران مرکز نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو معاوضہ دیا جاچکاہے۔

معاملہ کیرالہ میں اطالوی بحری جہاز کے ذریعہ دو ماہی گیروں کی ہلاکت کا ہے۔ اس سے قبل مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی اور اس کیس کی سماعت بند کرنے کی درخواست کی تھی۔مرکزی حکومت نے عدالت کو بتایا ہے کہ ہندوستان نے سمندر کے قانون سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن (یو این سی ایل او ایس) کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس کے بعد اس کے خلاف کوئی اپیل نہیں ہوسکتی ہے اور یہ ثالثی کے بین الاقوامی قوانین کے مطابق پابند ہے لہٰذا عدالت زیرالتوا معاملے کو بند کردے ۔

سپریم کورٹ نے 2017 میں حکومت کو یو این سی ایل او ایس کے فیصلے کو ریکارڈ پر رکھنے کو کہاتھا۔ مرکزی حکومت نے اپنا فیصلہ داخل کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو اس معاملے کا نمٹارا کردینا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button