تلنگانہ کی خبریں

مرکزی حکومت کے اسکیمات کی تشہیر کرتے ہوئےعوام میں شعور بیداری کی جائے۔ رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجئے کمار کابیان ۔

مرکزی حکومت کے فنڈز سے کئے جارہے ترقیاتی کاموں کے متعلقہ کاموں کے پیش رفت کا جائزہ لیا

کریم نگر ۔ 22/ ڈسمبر(اردودنیانیوز) مرکزی حکومت کے اسکیمات کی تشہیر کرتے ہوئےعوام میں شعور بیداری کی جائے۔ رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجئے کمار کابیان ۔ بروز منگل کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں رکن راجیہ سبھا کیپٹن لکشمی کانت راؤ , ضلع کلکٹر ششانکا , ضلع پریشد چئیرمین وجیا کے ہمراہ کوآرڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (دیشا) کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس اجلاس میں رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجئے کمار نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ نے مرکزی حکومت کے فلاحی اسکیمات اور مرکزی حکومت کے فنڈز سے کئے جارہے ترقیاتی کاموں کے متعلقہ کاموں کے پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہاکہ کوآرڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے اس دوسرے اجلاس کے انعقاد میں تاخیر کی وجہ کوویڈ کے تشویشناک حالات ہیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت کے مختص کردہ فنڈز کو عوام کے استفادہ کے لئے استعمال کی ہدایت دی۔انہوں نے مختلف محکمہ جات کے ذریعہ فلاحی اسکیمات کی عمل آوری کے متعلقہ جانکاری حاصل کی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر کریم نگر ششانکا نے کہاکہ نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گیارنٹی اسکیم کے تحت ہر دیہات میں 50 مزدوروں کو روزگار کی فراہمی کی گرام پنچایتی سرپنچوں , ایم پی ڈی او کو ہدایات جاری کئے گئے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ فلاحی اسکیمات کے متعلقہ کسی بھی دشواری پر عہدیداران کے علم میں لایا جائے۔ سوچھ سرویکشن کے متعلقہ ضلع میں ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ضلع پریشد چئیر پرسن وجیا نے حکومت کے اسکیمات کی عمل آوری کے لئے ہر دیہات میں سرکاری اراضیات کی نشاندہی کرتے ہوئے عوامی بیت الخلا , شمشان گھاٹ , صفائی اقدامات کے تحت کچرے کے نکاسی , پلے نیچرل فارسٹ , کمیونٹی ہال کے تعمیری کاموں کی مکملی کی سرپنچوں , ایم پی ڈی او کو ہدایت دی ۔ اس اجلاس میں رکن راجیہ سبھا کیپٹن لکشمی کانت راؤ , ایڈیشنل کلکٹر شیام پرساد لال , نرسمہاریڈی , مونسپل کمشنر کرانتی , ضلع عہدیداران , صدر نشین بلدیہ, وائیس چئیرمین , ایم پی او , اے پی او, عملہ و دیگر نے شرکت کی۔

مزید خبریں

متعلقہ خبریں

Back to top button