
نئی دہلی :(اردودنیا.اِن)مرکزی وزیر ارجن منڈا کورونا وائرس سے متاثرہوگئے ہیں۔ انہوں نے بدھ کے روز ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے میں بنگال اور آسام میں مسلسل اسمبلی انتخابات میں مصروف رہا ۔ میں کل ہی بنگال سے دہلی واپس آیا ہوں۔ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے میں نے کورونا ٹیسٹ کروایا، جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
منڈا نے اپنے ساتھ رابطے میں آنے والے لوگوں سے کورونا جانچ کرانے کی درخواست کی۔ واضح رہے کہ جھارکھنڈ میں کورونا وائرس کے کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ جس کے پیش نظر وزیر اعلی ہیمنت سورین نے رانچی میں سختی کردی ہے۔



