مظفرپور : (اردودنیانیوز)کوویڈ19 کے ٹیکے 301مقامات پر منگل کولگائے گئے ۔جن میں 4013افراد کوٹیکے لگائے گئے ۔ ٹیکہ کاری کے پہلے دن 18122 اور دوسرے دن14745 لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے۔ ہفتے میں4دن ہی لوگوں کو ٹیکے لگائے جائیںگے۔اب جمعرات کوٹیکہ کاری ہوگی۔ہر ٹیکہ کاری سنٹر پر مستحقین کیلئے مناسب نظم کیاگیا ہے ۔
ٹیکہ کاری کے بعد ٹیکہ لگنے والے افراد کی دیکھ ریکھ بھی کی جارہی ہے۔ اس کیلئے ہر ایک مقام پر تین کمرے بنائے گئے ہیں جن میں پہلا کمرہ ویٹنگ دوسرا ٹیکہ کاری روم اور تیسرا معائنہ روم کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ معائنہ روم میں ٹیکہ لگانے والے افراد کوتیس منٹ تک صحت ملازمین کی نگرانی میں رکھاجارہاہے ۔جن کوروناجنگجوئوں کو کورونا کاٹیکہ دیاگیاہے انہیں28ویں دن دوسراڈوز دیاجائے گا۔ دوسرے ڈوز کے چودہ دن بعد ہی کورونا کے تئیں مرض روکنے کی صلاحیت سامنے آئے گی۔اس لئے ٹیکے کے بعد بھی ہوشیاری برتنی ضروری ہے ۔
مثلاً ماسک کااستعمال ، سوشل ڈسٹنسنگ ، ہاتھوں کی صفائی وغیرہ کی ضرورت پہلے کی طرح ابھی بھی برقرار ہے ۔ یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے کہ کورونا کاٹیکہ لینے کے بعد احتیاطی شرائط کو نظر انداز کردیاجائے ۔پوری ٹیکہ کاری ہراعتبار سے مستند ہے ۔ویکسین کااثرمقررہ دن کے بعد ہی کارگرہوگا۔ٹیکہ کاری کے بعد افراد کوکسی طرح کی پریشانی نہ ہواس کیلئے اینافلائسس کی اور اے ٹی ایف آئی کٹ تشفی بخش مقدار میں دستیاب کرائی گئی ہے اور اس کیلئے ٹیکہ ملازمین کوضروری ٹریننگ بھی دی گئی ہے ۔ اسی طرح ٹیکہ لینے والے کوکسی بھی طرح کاشک وشبہ نہیں ہونا چاہئے ۔بعض دفعہ ذہن میں غلط فہمیاں بھی پیدا ہوںگی انہیں دور کرنے کی ہرممکن کوشش کریں۔غلط فہمی کو ذہن میں پرورش نہ پانے دیں۔




