مغربی بنگال : ٹی ایم سی نے جگن موہن دالمیا کی بیٹی کو پارٹی سے نکالا
کولکاتہ،22جنوری(یو ڈی آئ)مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے اپنے ایم ایل اے ویشالی ڈالمیا کوپارٹی سے نکال دیا ہے۔ ڈالمیا پر پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ویشالی ڈالمیا بی سی سی آئی کے سابق صدر جگن موہن ڈالمیا کی بیٹی ہیں۔ وشالی بالی اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔ بتادیں کہ پچھلے کچھ دنوں میں بہت سارے لیڈران حکمران ٹی ایم سی چھوڑ چکے ہیں۔
آج، مغربی بنگال کے وزیر جنگلات راجیو بینرجی نے ممتا بنرجی کی کابینہ سے استعفی دے دیا۔بنرجی نے کہا کہ پارٹی لیڈران کے ایک گروپ کے خلاف آواز اٹھاپر ان کے خلاف ذاتی حملوں سے انہیں انتہائی تکلیف ہوئی ہے، جس کے بعد انہوں نے ریاستی وزیر جنگلات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، تاہم بنرجی سے جب آنے والے دنوں میں پارٹی چھوڑنے کے منصوبوں کے بارے میں پوچھاگیا تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔




