قومی خبریں

ملک میں کورونا وائرس کے 24492 نئے کیسز ، مزید 131 اموات

شرح

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)ہندوستان میں ایک دن میں کورونا کے 24492 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 11409831 ہوگئی۔ ملک میں مسلسل چھٹے دن 20 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مزید131 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 1 لاکھ 58 ہزار 856 ہوگئی۔ ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور فی الحال 223432 مریض زیرعلاج ہیں ، جو کل کیسزکا 1.96 فیصد ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اب تک 11027543 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ تاہم مریضوں کی صحت یابی کی قومی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے اور یہ 96.65 فیصد ہے۔ جبکہ شرح اموات 1.39 فیصد ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button