قومی خبریں

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 62 ہزار سے زائدنئے کیسز،291 اموات

کیرالہ میں 14 اور کرناٹک میںنئی دہلی(اردودنیا.اِن)ہندوستان میں ایک دن میں کورونا کے 62258 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کل تعداد بڑھ کر 11908910 ہو گئی ، جبکہ مزید291 افراد لقمہ اجل بن گئے ، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 161240 ہوگئی۔ ملک میں اب بھی 452647 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 11295023 افراد اس مرض سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ 16 اکتوبر 2020 کے بعد آج سب سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،

16 اکتوبر کوسب سے زیادہ 63371 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ تشویش کا باعث ہے کہ کورونا کی صحت یابی کی شرح میں بھی تبدیلی آرہی ہے۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا کی صحت یابی94.8 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ جبکہ شرح اموات 1.35 فیصد رہی ہے۔

ریاستوں کے لحاظ سے مہاراشٹر میں سب سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق مہاراشٹر میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 36902 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی پنجاب نئے کیسز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں 3122 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،

اس کے علاوہ چھتیس گڑھ میں 2655 ، کرناٹک میں 2566 اور گجرات میں 2190 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ موت کے معاملے میں بھی مہاراشٹرا کی صورتحال تشویشناک ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں 112 ، پنجاب میں 59 ، چھتیس گڑھ میں 22 ، کیرالہ میں 14 اور کرناٹک میں 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button