قومی خبریں

ممبئی : تانڈو ویب سیریزٹیم کوراحت


ممبئی : (اردونیانیوز)کم ازکم تین ایف آئی آرکے تحت مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں ملوث ویب سیریزتانڈوٹیم کیلئے ممبئی ہائیکورٹ نے قبل ازگرفتاری ضمانت منظورکی۔پی ٹی آئی سے موصولہ جانکاری کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ کے جسٹس پی ڈی نائیک نے تین ہفتوں کیلئے تانڈو کے ڈائرکٹرعلی عباس ظفر،امیزان پرائم انڈیاکی سربراہ اپرناپروہت ،پروڈیوسرمہمانشومہتا اوررائٹرگورو سولنکی کوقبل ازاگرفتاری ضما نت منظورکرنے کےاحکامات جاری کئے۔

تانڈوٹیم کے چاروں ممبران کے خلاف لکھنوعدالت میں مذہبی جذبات مجروح کرنےکے الزام میں ایف آئی آردرج ہونے پریوپی پولس ملزمین کوحراست میں لینے کیلئے ممبئی پہنچی تھی۔خبروں کے مطابق علی عباس ظفرکے وکلاآبادپونڈااورانیکیت نکم نے ممبئی ہائیکورٹ میں ملزمین کولکھنئوکی متعلقہ عدالت میں حاضرہونے کیلئے کچھ مدت دیئے جانے کیلئے درخواست دی تھی ۔ جسے عدالت نے منظورکرلیاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button