ممبئی:(اردودنیانیوز) این آرآئی پولس ذرائع نے پانچ افرادپرمشتمل ایک دغابازٹولی کاپردہ فاش کرنے کادعوی کیاہے۔پولس کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیزکے مطابق پانچ ملزموں بشمول ایک خاتون کوایرولی پولس نے جعلی تقرری لیٹرکے ذریعہ کئی لوگوں کومیونسپلٹی،ریلوے،انکم ٹیکس،محکمہ جنگلات اواین جی سی اورمحصول جیسے سرکاری محکمات میں نوکری کالالچ دیتے ہوئے ۲۵؍تا۳۰؍افرادکوپھنساکران سے تقریباً ۱۰؍لاکھ روپیہ لوٹنے کے جرم میں گرفتارکرلیاہے۔ایرولی پولس نے تمام گرفتارشدہ ملزموں کے خلاف متعلقہ تعزیرات ہندکی دفعات کے تحت معاملہ درج کرکے عدالت سے پولس تحویل کاریمانڈحاصل کرلیاہے۔اس کاروائی میں کمشنرویپن کمارسنگھ،اسسٹنٹ پولس کمشنرڈاکٹرجے جادھو،ڈپٹی پولس کمشنرزون(۱)سریش منگڑےاورانکی پولس ٹیم شامل تھی۔