قومی خبریں

ممبئی :سڑک حادثہ میں ہلاک ہونے والے مسلم نوجوان کے ورثاء کو 37لاکھ روپیہ ادا کرنے کا حکم

ممبئی :24 دسمبر (ایجنسیاں )سڑک حادثات میں دئیے جانےوالی معاوضہ کی کی سماعت کرنے والی عدالت موٹر وہیکل ایکسیڈینٹ کلیم ٹربیونل نے شہر کے مضافات ساکی ناکہ میں ممبئی کی سرکاری بس کمپنی برہن ممبئی الیکٹرک اینڈ ٹرانسپورٹ سپلائی کمپنی (بی ای ایس ٹی) کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے احمد شیخ نامی شخص کے ورثاء کو 37لاکھ روپیہ معاوضہ ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے
ٹریبونل نے بی ای ایس ٹی کے جنرل مینجر کو ہداہت دی کہ وہ یہ رقم ایک مقررہ مدت میں متوفی کے ورثاء کو ادا کریں
15جولائ ٢٠١٥ کو احمد شیخ کی موت اسوقت واقع ہوئی تھی جب وہ اندھیری لنک روڑ ساکی ناکہ پر سڑک پار کر رہا تھا اس درمیان وہ دو سرکاری بسوں کے زد میں آگیا جس سے اسکی موقع واردات پر ہی موت واقع ہوگئی
احمد شیخ ، ایک نجی فرم میں سیلز اینڈ مارکیٹنگ ایگزیکٹو کی حیثیت سے کام کرتا تھااسکی ماہانہ تنخواہ اٹھارہ ہزار روپےتھی
والدین اپنی اہلیہ اور تین بچوں کا باپ احمد شیخ اپنے خاندان کی کفالت کا واحد ذریعہ تھا
حادثہ کے بعد متوفی کے بھائی نے ڈرایئور کے خلاف تیز رفتار گاڑی چلانے اور غفلت برتنے کی پولیس میں شکایت درج کروائ تھی۔
معاوضہ کا منظوری دینے والی عدالت کے روبرو جب یہ معاملہ پہونچا تو بی ای ایس ٹی نے سارا الزام متوفی کے سر یہ کہکر ڈال دیا کہ مہلوک سڑک عبور کرنے کے لئے بنائے گئے اشاروں” زیبرا کراسنگ” سے سڑک پار نہیں کر رہا تھا لہذا وہ معاوضہ کا مستحق نہیں ہے
عدالت نے سرکاری وکیل کے دلائل کو یہ کہکر مسترد کر دیا کہ متوفی ذیبرا کراسنگ سے سڑک پار نہں کر رہاتھا اس بات کو عدالت تسلیم کرتی ہے لیکن اسکی تیز رفتاری اور غفلت برتنے کی وجہ سے ہی دو بسوں کا ٹکراو ہوا جسکی زد میں آکر احمد شیخ کی موت واقع ہوئی لھذاکمپنی کو اسکے ورثاء کو معاوضہ ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button