ممبئی میں گھر گھر جاکر ویکسین لگانے کوتیار نہیں بی ایم سی، بمبئی ہائی کورٹ کا مایوسی اظہار
ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بی ایم سی انتظامیہ نے بمبئی ہائی کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کرکے کہاکہ کہ وہ گھر گھر جا کر یہ ویکسین نہیں لگاسکتے ہیں۔ بی ایم سی نے یہ حلف نامہ اس درخواست کے بعدداخل کیا ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ بی ایم سی ممبئی میں گھرگھرجاکر بوڑھے اور معذور افراد کو ٹیکے لگائے۔
بی ایم سی نے اپنے حلف نامے میں کہا ہے کہ یہ ابھی تک مرکزی حکومت کے رہنما خطوط میں ایسا نہیں ہے، اگر حکومت اس طرح کے رہنما اصول جاری کرتی ہے تو وہ یقینی طور پر گھر گھر جاکر ویکسین لگائیں گے۔ بی ایم سی کے اس جواب پر ہائی کورٹ نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔بی ایم سی کے عہدیداروں کے مطابق اگر بی ایم سی کو مناسب ویکسین ملنے کا سلسلہ جاری رہا تو وہ جلد سے جلد پورے ممبئی کے لوگوں پر ویکسین لگاسکتی ہے اور ممبئی میں یہ ویکسین مہم چند مہینوں میں مکمل کی جاسکتی ہے، لیکن انہیں کافی مقدارمیں ویکسین نہیں مل پارہی ہے۔
مہاراشٹرا کے وزیر صحت راجیش ٹوپے کے مطابق ممبئی سمیت مہاراشٹر میں ویکسینیشن بہت ضروری ہے۔ اسی وجہ سے مہاراشٹر میں تقریبا ڈیڑھ ہزار ویکسین ٹیکوں کے مراکز کھولے گئے ہیں لیکن ویکسین کی مہم محدود ہونے کی وجہ سے ویکسین کی مہم تھوڑی سست ہوگئی ہے۔ اس کے باوجود مہاراشٹر میں دو کروڑ سے زیادہ لوگوں کوٹیکہ لگایاگیاہے، جو مہاراشٹر کی آبادی کا تقریبا20 فیصد ہے۔



