
ممبئی: پوائنٹ مین میور شیلکی نے تیز رفتار ٹرین کے مقابل دوڑ کر بچائی معصوم کی جان-ویڈیو ہوا وائرل
ممبئی:(اردودنیا.اِن) ریلوے ممبئی ڈویژن میں ایک پوائنٹ مین ، میور شیلکی نے اس بچے کی جان بچائی جو وانگانی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر چلتے ہوئے اپنا توازن کھو بیٹھا اور ریلوے پٹریوں پر گر گیا ، جب کہ ایک ٹرین اس کی سمت جارہی تھی۔حوصلہ‘ ہمت اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنٹر ریلوے کے اس ملازم نے مخالف سمت سے تیزی کے ساتھ آنے والی ایکسپریس ٹرین کے مقابل دوڑ کر ریلوے ٹریک پر گرنے والے ایک کم عمر بچے کی جان بچانے کاکارنامہ انجام دیاہے‘
پیر کے روز ریلوے عہدیداروں نے یہ بات بتائی ہے۔مذکورہ واقعہ17اپریل کی شام تھانے میں سنٹرل ریلوے کے وانگانی اسٹیشن پر پیش آیا اور پوائنٹس مین مایور شیلکی کے اس اقدام کی ریلوے منسٹر پیو ش گوئیل نے ٹوئٹ کے ذریعہ ستائش کی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے بموجب جسمانی طور پر معذور ایک عورت بھاری بھرکم سامان اٹھائے پیٹ فارم سے گذرتی ہوئی دیکھائی دے رہی ہیں جبکہ ایک 6سال کا معصوم جو عورت کے ساتھ تھے اچانک ریلوے ٹریک پر گرجاتا ہےفوٹیج میں صاف طور پر یہ بھی دیکھاجاسکتا ہے کہ مذکورہ بنگلور ممبئی ادیان ایکسپریس اسی پٹری پر تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے جبکہ پوائنٹس مین شیلکی مخالف سمت سے پٹریوں معصوم کی مدد کے لئے دوڑ لگارہے ہیں۔
ایک وقت ایسا بھی دیکھائی دیا جب ٹرین کے قریب آنے کی وجہہ سے دوڑ لگانے والا شخص کچھ ہچکچاہٹ کا بھی شکار ہوا مگر اس نے اپنی مشقت کو جاری رکھا اور اونچے پلیٹ فارم پر چڑھنے کی کوشش کرنے والے بچے کی مدد کرتے ہوئے اس کو بچانے کاکام کیاہے۔جیسے ہی شیلکی نے بچے کو پلیٹ فارم پر چڑھایا او رخود کو بچاکر وہ دور آگئے‘ دوسرے ہی سکینڈ میں برق رفتار ٹرین بھی وہیں سے گذر گئے‘ مگر وہ معصوم اور اس کو بچانے والے شیلکی دونوں ہی محفوظ رہے۔
Very proud of Mayur Shelke, Railwayman from the Vangani Railway Station in Mumbai who has done an exceptionally courageous act, risked his own life & saved a child's life. pic.twitter.com/0lsHkt4v7M
— Piyush Goyal (@PiyushGoyal) April 19, 2021
گوئیل نے ٹوئٹ کیاکہ ”ہمیں میور شیلکی پر فخر ہے ریلوے کا وانگانی ریلوے اسٹیشن کے ریلوے مین جس نے ہمت او رحوصلے کے ساتھ نہ صرف اپنی بلکہ ایک معصوم کی زندگی بھی بچائی ہے“۔سی آر ترجمان شیواجی سوتا ر نے کہاکہ پٹرویوں پر رونما ہونے والی موت سے ایک بچے کو بچانے والے اسٹاف ممبر کو پچاس ہزار روپئے و مومنٹو سے نوازا گیا۔
The woman (with the child) was visually impaired. She could do nothing. I ran towards the child but also thought that I might be in danger too. Still, I thought I should save him. The woman was very emotional & thanked me a lot. Min Piyush Goyal also called me up: Mayur Shelkhe pic.twitter.com/ZTkLurIlBf
— ANI (@ANI) April 20, 2021
میور شیلکی نے بتایا کے ، "وہ نابینا عورت (بچے کے ساتھ) تھی۔ وہ کچھ نہیں کر سکتی تھی لہذا میں اس بچے کی طرف بھاگ گیا لیکن یہ بھی سوچا کہ مجھے بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ اس کے باوجود ، میں نے سوچا کہ میں اسے بچا لوں۔” شیلکی نے مزید کہا ، "خاتون بہت جذباتی ہوگئیں اور انہوں نے میرا بہت شکریہ ادا کیا ، اور مجھے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے بھی مجھے فون کیا اور میری ستائش کی۔شیلکی کے جرت مندانہ اقدا م کی سوشیل میڈیا پر ستائش کی جارہی ہے۔



