جرائم و حادثات

ممتا بھی سنگ دل ہوگئی ہے: حاملہ بہو کا کرایا اسقاط حمل ، بیٹے کو 3 لاکھ سپاری دیکر کرایا ہلاک

بھرت پور: (اردودنیا.اِن)ہم ماں کی محبت کی داستانیں سنتے آرہے ہیں۔ ماں نے شاید ہی اپنے جگر پاروں کو مارنے کا سوچا ہوگا۔ لیکن ایک تازہ معاملہ میں ماں نے اپنے بیٹے کو ہی ہلاک کروادیا۔سنگ دل ماںنے اپنے ہی بیٹے کی3لاکھ کی سپاری دے کر پیشہ ور قاتلوں کے ذریعہ ہلاک کرادیا۔ واضح ہو کہ بیٹا شراب پی کر ماں کے ساتھ مارپیٹ کرتا تھا۔بیٹے کی مارپیٹ سے ماں اس قدر نالاں ہوچکی تھی ، اس نے پہلے اپنے بیٹے کی بہو کا اسقاط حمل بھی کرایا، تاکہ کوئی وارث نہ ہو،پھر ماں اپنے بیٹے کے قتل کے لئے داماد کے ساتھ مل کرسازش کی۔

اس رونگٹے کھڑے کرنے والا واقعہ بھرت پور کے چسکانہ پولیس اسٹیشن نے انکشاف کیا ہے۔پولیس انکشاف کے مطابق جتندر کو 20 مارچ کو گولی مار دی گئی تھی۔ اس قتل کیس میں جتندرکی والدہ گیتا نے یکم جنوری کو اپنے بیٹے کو قتل کرنے کیلئے سپاری کلر چھوی رام ٹھاکر گینگ کے ساتھ 3لاکھ روپے کی سپاری دی تھی ، جس میں 2لاکھ روپے ایڈوانس دیئے گئے تھے ،باقی پیسے بعد میں دینا تھا۔ پولیس پہلے ہی مقتول کے بہنوئی بپن کوچھوی رام گینگ کے ممبر مہندر ٹھاکر سمیت گرفتار کرچکی ہے۔

جمعرات کو جاں بحق جتندر کی والدہ گیتاکو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ گیتا کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیاہے۔ جہاں اسے دو دن کے پولیس ریمانڈ پر لے جایا گیا ہے۔تفتیشی افسر پولیس انسپکٹر نے بتایا کہ گیتا لوہار کی دو بیٹیاں ہیں۔جتندر گیتا کا اکلوتا بیٹا تھا۔ اسے شراب کی لت تھی ، وہ آئے دن اپنی ماں کو پیٹتا تھا، گیتا آئے دن کی پٹائی سے تنگ آ کر اپنے بیٹے کے قتل کے لئے ہی 3لاکھ کی سپاری دیا ، پھر کرایے کو قاتلوں نے جتندر کو ٹھکانے لگادیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button